این 148 ضمنی الیکشن: پیپلزپارٹی کے علی قاسم گیلانی نے میدان مار لیا

ملتان: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ ہوئی، پیپلزپارٹی کے علی قاسم گیلانی نے میدان مار لیا۔تمام حلقوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے علی قاسم گیلانی 83250ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، ان کے مدمقابل سنی اتحاد کونسل کے امیدوار تیمور الطاف ملک 51572 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہی، حلقے میں مجموعی طور پر 7 امیدوار میدان میں تھے، پیپلزپارٹی کے علی قاسم گیلانی اور سنی اتحاد کونسل کے تیمور الطاف ملک میں کاٹنے کا مقابلہ ہوا۔حلقے میں کل ووٹر کی تعداد 4 لاکھ 44 ہزار 231 ہے جن میں 2 لاکھ 33 ہزار624 مرد جبکہ 2 لاکھ 10 ہزار 607 خواتین ووٹر تھے۔الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں 275 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے تھے.خواتین اور مرد ووٹرز کیلئے 72، 72 پولنگ سٹیشن مختص کئے گئے جبکہ 131 پولنگ سٹیشن مشترکہ تھے۔الیکشن کمیشن نے ان پولنگ سٹیشنز میں سے 69 کو حساس قرار دیا تھا جبکہ 3 ہزار800 پولیس افسروں و اہلکاروں نے سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیئے۔علی قاسم گیلانی کی کامیابی کے بعد گیلانی ہاؤس میں جشن کا سماں پیدا ہوگیا، آتش بازی کی گئی، قاسم گیلانی کو مبارکباد دینے کا سلسلہ بھی جاری رہا. جیالوں نے شدید نعرے بازی بھی کی۔

واضح رہے کہ عام انتخابات میں حلقے میں یوسف رضا گیلانی کامیاب ہوئے تھے.ان کے چیئرمین سینیٹ بننے پر سیٹ خالی ہوئی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...