ملک بھرمیں عید الاضحیٰ آج تیسرے روز بھی مذہبی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے،سُنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے آج بھی قربانی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ملک بھرمیں عید کے دوسرے روز بھی قربانی کا سلسلہ جاری رہا جبکہ کئی شہروں میں جانوروں کی خرید و فروخت بھی کی گئی۔ دوسری جانب اس دن کی مناسبت سے عزیز واقارب سے اختلافات بھلا کرایک دوسرے کو گلے لگانے کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ،راولپنڈی، لاہور ، کراچی ، کوئٹہ اور پشاور سمیت دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں عید کے دوسرے روز صبح سے ہی سنت ابراہیمی کی ادائیگی کا سلسلہ شروع ہوا جو رات گئے تک جاری رہا جبکہ دوسرے روز جانوروں کی خرید و فروخت بھی کی گئی۔ عید کے دوسرے روزگھریلوخواتین بھی مصروف نظرآئیں اور قربانی کے گوشت سے پکائے گئے مختلف کھانوں سے گھر میں آنے والے مہمانوں کا استقبال ہوتا رہا ۔ اس کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد نے تفریحی مقامات کا رخ بھی کیا جبکہ بچوں کی بڑی تعداد نے والدین کے ہمراہ چڑیا گھر کا رخ کیا ۔

ای پیپر دی نیشن