امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے کہا ہے کہ دوہزارچودہ تک افغانستان سے اتحادی افواج کاانخلا حتمی بات نہیں

Nov 19, 2010 | 13:26

سفیر یاؤ جنگ
واشنگٹن میں امریکی محکمہ دفاع کے پریس سیکرٹری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے اتحادی فوج کا انخلاء سب کی خواہش تو ہے مگر یہ کوئی حتمی ڈیڈ لائن نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اس بارے میں پرامید ہے کہ افغانستان کی سکیورٹی فورسز دو ہزار چودہ تک ملکی سلامتی کے معاملات سنبھا لنے کی اہل ہوجائیں گی، پینٹاگون کے پریس سیکرٹری نے مزید کہا کہ پرتگال میں ہونے والے نیٹو سربراہی کانفرس میں افغانستان سے اتحادی افواج کے انخلاء کی تاریخ کی توثیق کی جائے گی۔ یہ ممکن ہے کہ کچھ فوجی افغان فورسز کی مدد کے لئے افغانستان میں رہیں
مزیدخبریں