سری لنکا کے مہندرا راجہ پاکسے نے دوسری مدت کے لئے صدارت کا حلف اٹھا لیا

حلف براداری کی تقریب سری لنکا کے صدارتی محل میں منعقد ہوئی ،چیف جسٹس اشوکا ڈی سلوا نے صدر راجہ پاکسے سے حلف لیا، فوج کے دستے نے صدر کوگارڈ آف آنر بھی پیش کیا ، اس موقع پر سری لنکن حکام کے علاوہ غیر ملکی شخصیات بھی موجود تھی، راجہ پاکسے جنوری میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں ستاون اعشاریہ اکیاسی ووٹ لے کر دوسری مدت کیلئے سری لنکا کے صدر منتخب ہوئے تھے مگر اقتدار پر اپنی گرفت مضبوط کرنے کیلئے انہوں نو ماہ کی تاخیر سے حلف اٹھایا،صدر پاکسے کے حلف اٹھانے کے بعد سری لنکا میں جشن منایا جارہا ہے

ای پیپر دی نیشن