سابق صدر پرویز مشرف نے الزام عائد کیا ہے کہ اسامہ بن لادن نےالیکشن میں حصہ لینے کے لئے نواز شریف کو رقم دی تھی

سابق صدر پرویز مشرف ٹورنٹو کینیڈا میں آل پاکستان مسلم لیگ کے کنونشن سے خطاب کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کے قائد میاں نوازشریف نے الیکشن کے لئے القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن سے بھاری رقم وصول کی تھی، پرویز مشرف نے کہا کہ چوہدری برادران بوکھلاہٹ میں بیانات دے رہے ہیں،سابق صدر کا کہنا ہے کہ انہیں کسی قسم کا کوئی خوف نہیں اور وہ اپنے پارٹی ورکروں کی حمایت سے ہر قسم کے خطرے سے کھیلنے کے لئے تیار ہیں، پرویز مشرف سے جب سوال کیا گیا کہ کیا ڈاکٹر عمران فاروق ان کی جماعت میں شامل ہونا چاہتے تھے تو اس پر سابق صدر نے خاموشی اختیار کئے رکھی

ای پیپر دی نیشن