لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نظرثانی شدہ نتائج کا اعلان کردیا۔ کامیاب ہونے والے طلبا و طالبات کا تناسب پچاس فیصد سے تجاوز کرگیا۔

لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کی ری چیکنگ کے بعد پچاس فیصد سے زائد طلباوطالبات نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔ اس سے قبل جاری کئے جانے والے نتائج کے مطابق کامیابی کا تناسب انتالیس فیصد تھا۔ انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحانات میں ایک لاکھ چوبیس ہزارسات سو دو طالبعلموں نے حصہ لیاتھا جن میں سےباسٹھ ہزار چھ سو سینتالیس کامیاب ہیں۔ پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق نیا رزلٹ غلطیوں سے پاک ہے اور ملتان اور بہاولپوربورڈ کے نتائج بھی تیار ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ حکومت پنجاب نے رواں سال انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحانی نتائج میں غلطیوں کے باعث طلبا کے شدید احتجاج پر دوبارہ تصحیح شدہ نتائج جاری کرنے کا اعلان کیاتھا۔

ای پیپر دی نیشن