سندھ ہائیکورٹ بار کےانتخابات برائے دوہزار بارہ کے لئے پولنگ جاری ہے۔

انتخابات میں تیرہ سو اڑتالیس ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔ صدر کی نشست کے لئے انور منصور خان ، یاور فاروقی اور عامر رضا نقوی مدمقابل ہیں جبکہ جنرل سیکرٹری کے لئے شہاب سرکی ، زیڈ کے جتوئی اور عبدالجبار قریسشی کے درمیان مقابلہ ہے، نائب صدر کی نشست کے لئے عاشق علی رانا اور توقیرحسن میدان میں ہیں جبکہ خزانچی کے لئے ماجد نعمان اور راجہ آفتاب مد مقابل ہیں، واضح رہے کہ جوائنٹ سیکرٹری کی نشست کے لئے ایاز انصاری بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں ۔ اسکے علاوہ مینجنگ کمیٹی کی نشستوں کے لئے بھی پندرہ امیدوار آمنے سامنے ہیں، پولنگ کا عمل صبح دس بجے شروع ہوا جو شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔

ای پیپر دی نیشن