منصوراعجاز کی جانب سے مائیک مولن کو لکھے گئے خط کی تحقیقات کے لئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کمیشن تشکیل دینے کی درخواست دائر ۔

Nov 19, 2011 | 16:00

سفیر یاؤ جنگ
درخواست بیر سٹر ظفراللہ کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ امریکہ نے پاکستانی فوج اور حکومت کے درمیان تفرقہ ڈالنے کے لئے منصور اعجاز کے خط کا ڈرامہ رچایا۔ درخواست گزار کے مطابق امریکی فوج کے سابق سربراہ مائیک مولن نے پہلے خط ملنے سے انکار کیاتاہم بعد ازاں اسے تسلیم کرلیا، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ تمام منصوبہ مائیک مولن کا ہے۔ درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ عدالت عظمٰی خط کے معاملے کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دے اور مائیک مولن اور منصوراعجاز کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دے کر ان کے پاکستان میں داخلے پر پابندی عائد کی جائے۔
مزیدخبریں