لاہور کے ناصر باغ میں بیداری شعور اجتماع کے دوران شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے طاہرالقادری نے کہا کہ انیس سو سینتالیس میں قوم تھی لیکن ملک نہیں تھا آج وطن تو ہے لیکن قوم منتشر ہوگئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے قوم کی سمت کا تعین کرنے اور اسےمایوسی سے نکالنے کے لیے اجتماع کا انعقاد کیا ہے۔ قوم کو اندھیروں سے نکالنے کے لیے تبدیلی کی ضرورت ہے لیکن ہمیشہ قوم کو تبدیلی کے نام پر دھوکہ دیا گیا ہے۔ ڈاکٹرطاہرالقادری کا کہنا تھا کہ عوام کی دشمن پیپلزپارٹی اورن لیگ سمیت سیاسی جماعتیں نہیں بلکہ انتخاب کا نظام ہے۔ الیکشن کے سسٹم نے ملک کے ننانوے فیصد عوام کو جمہوریت سے محروم کررکھا جو صرف ایک فیصد کو دستیاب ہے۔ ہر پانچ برس بعد دشمن نقاب پہن کر برسر اقتدار آجاتا ہے۔