عید ملن کی تقریب جلسہ کا روپ دھار گئی: خواتین سمیت نوجوانوں کا تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان
پیرس (صاحبزادہ عتیق سے) عمران خان کی مقبولیت پیرس میں بھی سر چڑھ کر بولنے لگی۔ تقریب عید ملن جلسہ کا روپ دھار گئی۔ خواتین سمیت نوجوانوں کا تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پیرس کے نواحی علاقے لاکورنیو میں تحریک انصاف کے عہدیداروں کی طرف سے ایک عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ پارٹی ورکرز، معززین پیرس، نوجوانوں اور خواتین کی کثیر تعداد میں شرکت کی وجہ سے تقریب جلسہ کا روپ دھار گئی۔ تحریک انصاف فرانس کے راہنماوں نے اس تقریب سے خطاب کرتے کہا کہ تحریک انصاف انقلاب کا وہ سیلاب ہے جو کرپشن کے تمام بند توڑ دے گی اور پاکستان کے غیور عوام کو موروثی سیاستدانوں کی غلامی سے نجات دلائے گی۔ پاکستان تحریک انصاف کی تقریب عید ملن میں تحریک انصاف کے عہدیداران کوآرڈینیٹر عمر رحمان، یاسر قدیر نائیب صدر، جنرل سیکرٹری عطا محمد، انفارمیشن سیکرٹری ڈاکٹر وحید رزاق، ممبر شپ کوآرڈینیٹر عثمان جاوید اور رانا عثمان نے پارٹی پالیسی اور اپنے اغراض و مقاصد کے حوالے سے خطاب کیا۔ تحریک انصاف کے عہدیداروں کی خصوصی دعوت پر مہمانان گرامی پاکستان پریس کلب پیرس فرانس کے صدر صاحبزادہ عتیق الرحمن، پاکستان پریس کلب پیرس فرانس کے جنرل سیکرٹری میاں محمد امجد، پاکستان جرنلسٹ فورم کے ایگزیکٹو ممبران مرزا خالد بشیر، محترمہ شاہ بانو میر اور محترمہ ممتاز ملک نے بھی اس تقریب سے خطاب کیا۔