کراچی (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے وزارت اطلاعات سندھ سے استعفیٰ دیدیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ میری وجہ سے پیپلزپارٹی کو شرمندگی ہوئی اس پر افسوس ہے۔ وزیراعلیٰ قائم علی شاہ نے استعفیٰ منظور کر لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے شرجیل میمن کو جواب طلبی کیلئے طلب کیا تھا۔ شرجیل میمن نے وہاں جاکر صدر سے معذرت کی کہ انہوں نے ذوالفقار مرزا کے ساتھ جاکر پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی ہے۔ انہوں نے استعفیٰ صدر زرداری کو پیش کیا۔
شرجیل میمن
شرجیل میمن