مکرمی! محرم الحرام ہمیں آپس میں پیار محبت و یگانگت اور قربانی کا درس دیتا ہے اس اسلامی کے ماہ اقدس کے آتے ہی جگہ جگہ امن و امان قائم کرنے اور فضا پرامن بنانے کیلئے اقدامات کئے جاتے ہیں امن کانفرنس ہوتی ہیں پولیس اور انتظامیہ متحرک ہو جاتی ہے اور اپنا مذہب نہ چھوڑو اور دوسرے کے مذہب کو نہ چھوڑو اور دوسرے کے مذہب کو نو چھیڑو کے سلوگن پر عملدرآمد کے وعدے کئے جاتے ہیں۔ ہماری دینی و ملی ذمہ داری یہ کہ ہم اپنے علاقوں میں امن و امان کیلئے سرگرم ہو جائیں کیونکہ اگر امن ہو گا تو ہم بھی پرسکون ہوں گے۔ فرقہ پرستوں اور دہشت گردوں اور امن کے دشمنوں کے خلاف آہنی دیوار بننا ہو گا۔ ہر عالم دین کی انفرادی ذمہ داری ہے کہ وہ سب سے پہلے اپنی اصلاح کرے علمائے کرام ہی خاص لوگ ہیں جن کے زیر اثر عوام کی سماجی‘ معاشرتی‘ اخلاقی اور روحانی اصلاح ہوتی ہے اللہ تعالیٰ کا حکم ہے کہ تم سب مل کر اللہ تعالیٰ کی رسی کو مضبوطی سے پکڑو اور جدا جدا نہ ہو۔
محمد سرفراز خان ممبر ضلعی امن کمیٹی و سابق جنرل کونسلر ٹا¶ن شپ لاہور 0300-4245280
محرم الحرام کی آمد‘ ہماری‘ علماءاور حکومت کی ذمہ داری
Nov 19, 2012