مکرمی ! جھنگ میں خواتین یونیورسٹی کا کیمپس کھولنے کی 2005ءمیں منظوری دینے پر انتظامیہ کے مشکور ہیں۔ 2012ءکے تعلیمی سال کے آغاز تک یہاں صرف انگلش لٹریچر، فائن آرٹس، اکنامکس، ایجوکیشن اور میتھ کے بی ایس آنر (4 سالہ) میں داخلے لئے ہوئے ہیں مندرجہ بالا مضامین میں یہاں صرف میتھ ہی واحد سائنسی مضمون پڑھایا جاتا ہے جس میں اس سال تقریباً 50 لڑکیوں نے داخلہ لیا ہے جبکہ باقی سائنسی مضامین کے بی ایس آنر (4 سالہ) کیلئے بچیوں کو فیصل آباد، سرگودہا، لاہور، ملتان اور اسلام آباد وغیرہ کی یونیورسٹیوں میں جانا پڑتا ہے جس کی وجہ سے والدین کو مالی مشکلات کے علاوہ سفری اور دیگر ذہنی پریشانیوں سے گزرنا پڑتا ہے۔ ضلع جھنگ میں 46 گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ہیں، 6 گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول ہیں، 4 گورنمنٹ گرلز ڈگری کالجز ہیں اس کے علاوہ بے شمار پرائیویٹ گرلز ہائی سکول اور پرائیویٹ کالجز ہیں جہاں سے ہزاروں لڑکیاں ایف ایس سی کر کے فارغ ہوتی ہیں۔ میڈیکل اور انجینئرنگ کے ہائی میرٹس کی بنا پر کافی لڑکیاں داخلہ سے محروم وہ جاتی ہیں جو سائنس مضامین میں داخلہ کی متمنی ہوتی ہیں۔
(عبدالرحمن ۔ شاداب کالونی جھنگ صدر)
لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے جھنگ کیمپ میں سائنس مضامین کا اجرا
Nov 19, 2012