فلسطینی مسلمانوں کی شہادت قابل مذمت ہے

مکرمی! غزہ میں ہونے والی اسرائیلی جارحیت، مسلمانوں کے ناحق قتل اور عالمی دنیا کی خاموشی پرجتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔یقینا اس بات میں کوئی شک نہیں کہ اقوام متحدہ کی نہتے فلسطینیوں کی شہادت پر خاموشی مجرمانہ غفلت کے مترادف ہے۔اب تک درجنوں فلسطینیو ں کو شہید اور سینکڑوں کو زخمی کردیا گیا ہے۔مسلمانوں کاخون پانی کی طرح بہایا جارہا ہے جبکہ امن اور انسانیت کے علمبردار ممالک اور این جی اوز کو سانپ سونگھ گیا ہے۔حکومت پاکستان فلسطینی معصوم بچوں،بوڑھوں اور خواتین کی بے گناہ اموات اور اسرائیل کی جارحیت کے خلاف عالمی سطح پر بھرپور آواز اٹھائے اور او آئی سی کا فوری اجلاس بلایا کر فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکیاجائے۔ امت مسلمہ کا اتحا نا گزیر ہوچکا ہے۔تمام مسلم ممالک کے سربراہان کو آگے بڑھ کر مثبت کردار اداکرنے کی ضرورت ہے۔امت مسلمہ کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرکے ہی ہم کفار کی سازشوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔مسلم امہ طاغوت کے خلاف متحد ہوجائے تو دنیا کی کوئی طاقت اسے زیرنہیں کرسکتی۔دنیامیں امن کے لئے مسئلہ کشمیر و فلسطین کا فوری حل نکالا جائے۔
(عمران الحق،منصورہ لاہور0312-4141837)

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...