لالہ موسیٰ سے سرگودھا جانیوالی دھماکہ ایکسپریس کا شیڈول تبدیل

Nov 19, 2012

 ہیڈ رسول (نامہ نگار) ریلوے حکام نے لالہ موسیٰ سے سرگودھا برانچ لائن پر چلنے والی تیز ترین ٹرین دھماکہ ایکسپریس جو صبح 10 بجے اور شام 7 بجے سرگودھا کے لئے جایا کرتی تھی اب صرف صبح 10 بجے ہی سرگودھا جایا کرے گی شام کو جانے والے مسافر ہزارہ ایکسپریس کے ذریعہ لالہ موسیٰ سے سرگودھا جا سکیں گے دھماکہ ایکسپریس کا ایک چکر ختم ہونے سے برانچ پر سفر کرنے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مزیدخبریں