اٹھارہ ہزاری (نامہ نگار) شوگر ملز مالکان کاشتکاروں کو گنے کے معاوضہ کی بروقت ادائیگی یقینی بنائے تاکہ کاشتکار طبقہ گندم وقت پر کاشت کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی دیگر مالی ضروریات پوری کر سکے۔ ان خیالات کا اظہار حلہ پی پی 82 کے ایم پی اے میاں محمد اعظم چیلہ نے کسانوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ شوگر ملز انتظامیہ گنے کے وزن سے ناجائز کٹوتیاں کرنے اور کسانوں کا حق مارنے سے گریز کرے۔ کاشتکاروں کو انکے گنے کی قیمت حکومت کے مقرر کردہ ریٹ کے مطابق بلاتاخیر ادا کی جائے گنے کے وزن میں ہیرا پھیری ہرگز برداشت نہ کی جائے گی۔
شوگر ملز مالکان کاشتکاروں کو بروقت ادائیگی یقینی بنائیں: اعظم چیلہ
Nov 19, 2012