لاہور (خبر نگار) آئندہ اتوار دس محرم الحرام اتوار کو چھٹی کی وجہ سے گزشتہ رورز اتوار بازروں میں معمول سے زیادہ رش رہا۔ خریداروں نے دو ہفتے کیلئے خریداری کی۔ اتوار بازاروں میں گاجر اور گوبھی کی کمی رہی خریدار گاجر اور گوبھی ڈھونڈتے رہے۔ شادمان اتوار بازارمیں بڑے ڈیپارٹمنٹل سٹورز کی طرز پر خریداری کا سامان رکھنے کیلئے ٹرالی مہیا کئے جانے پر خریداروں نے ا نتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔اتوار بازاروں میںدستیاب سبزےوں مےں سے8 سبزےوں پےاز، ٹماٹر، ٹےنڈےاں، مٹر، گاجر، لےموں، مولی ، مےتھی کی قےمتوں مےںکمی ہوئی اور9 سبزیوں آلو کچا چھلکا، آلو سٹور، ادرک چائنہ، ادرک تھائی لےنڈ، پھول گوبھی، گھےاکدو، شملہ مرچ، بھنڈی ، شلجم کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ15سبزےوں لہسن چائنہ، لہسن دےسی، پالک، بےنگن،کھےرا، بند گوبھی، دےسی ٹےنڈے، کرےلے ، کھےا توری، سبز مرچ، پھلےاں، اروی، ساگ، مونگرے، آلو کی قیمتیں برابر رہیں ۔23پھلوں مےں سے4پھلوں انگورٹافی ، سنگھاڑے، امرود ، میٹھا درجن کی قےمتوں مےںکمی ہوئی اور4 پھلوں ا نگور سندرخانی، ناشپاتی ،کھجور، کےلا دومکی قےمتوں مےںاضافہ ہوا جبکہ15پھلوں سےب اول سفےد، سےب پہاڑی، سےب مےدانی ، سےب گولڈن، انارقندھاری، انابدانہ، انگور گولہ ، مکئی کے سٹے، شکر قندی، جاپانی ، مسمی درجن، مالٹا درجن، کےنو درجن گرےب فروٹ، کےلا اول کی قےمتےں برابر رہےں۔ ڈی سی او لاہور کے حکم پر انسپکشن ٹیم نے ڈسٹرکٹ آفیسر مانیٹرنگ اینڈ انکوائری امین اکبر چوپڑا کی زیر نگرانی مختلف اتوار بازاروں شادمان ،اسلام پورہ، شےرا کوٹ، گلشن راوی جوہرٹاﺅن اوروحدت کالونی شامل ہےں میںگراں فروشی کرنے والوں کو 6000/- روپے جرمانہ کیا ۔