10 محرم تک بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے: ضیاءلطیف

Nov 19, 2012

لاہور (نیوز رپورٹر) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو )کے چیف ایگزیکٹو ضیاءلطیف نے احکامات جار ی کئے کہ دس محرم تک بجلی کی فراہمی کو مسلسل یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ لیسکو کی حدود میں جہاں مجالس اور جلوس نکالے جارے ہیں، وہاں شام پانچ بجے سے رات 12بجے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ محرم کے دوران مجالس اور جلوسوں میں دہشت گردی سے تحفظ کےلئے لیسکو نے بجلی کی مسلسل فراہمی کے لئے انتظامات کئے ہیں جس میں ڈویژن اور سب ڈویژنز میںاضافی ٹرالی ٹرانسفامرز فراہم کئے گئے ہیں ساتھ فیلڈ افسران کو دیوٹی پر حاضر رہنے کے اقدامات کئے گئے ہیں ۔

مزیدخبریں