لاہور (نامہ نگاران) ڈکیتی، چوری کی وارداتوں میں کئی افراد لاکھوں کے مال و زر سے محروم ہو گئے۔ فریدیہ پارک ساہیوال میں سیر کے لئے جانے والا ایک نوجوان شاہد موٹر سائیکل سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ محلہ بلال گنج کا ایک نوجوان محمد سعید اپنی دکان بند کر کے گھر واپس جا رہا تھا کہ تین ڈاکو 38 ہزار کی نقدی اور موبائل وغیرہ چھین کر فرار ہو گئے۔ چک نمبر 99/6 آر میں سات ڈاکو جاوید اقبال کے گھر سے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر پانچ لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔
ڈکیتی، چوری کی وارداتوں میں کئی افراد لاکھوں کے مال و زر سے محروم
Nov 19, 2012