عیسائی دنیا کے خاتمہ کی تاریخ 21 دسمبر پر توجہ نہ دیں: پوپ بینیڈکٹ

Nov 19, 2012

ویٹی کن سٹی (اے ایف پی) پوپ بینیڈکٹ نے عیسائیوں پر زور دیا ہے کہ وہ 21 دسمبر کو دنیا کے خاتمہ کے بارے میں انتباہ پر توجہ نہ دیں۔ اپنے ہفتہ وار خطاب کے دوران انہوں نے بائبل سے اقتباس پڑھے جن کے مطابق سورج اور چاند ختم ہو جائیں گے، ستارے آسمان سے گر جائیں گے۔ پوپ نے کہا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے دنیا کے خاتمہ کا ذکر نہیں کیا۔ وہ چاہتے تھے انکے پیروکار پیش گوئی اور تاریخوں کے بارے میں جستجو سے باز رہیں۔ ادھر 90 ہزار افراد گوئٹے مالا میں 21 دسمبر کو دنیا کے خاتمہ کی صورت میں بڑے اجتماع میں شریک ہونگے۔ متعدد فلموں اور دستاویزی پروگراموں کے ذریعے 21 دسمبر کو روز قیامت کے بارے میں آئیڈیا پر زور دیا گیا ہے جبکہ بعض امریکی کیلنڈر نے 21 دسمبر کو دنیا کے خاتمہ کا دن قرار دیا ہے۔

مزیدخبریں