کراچی (آئی این پی) جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر امریکی سفارتکارکے بیگ سے پستول کی گولیاں برآمد، تحریری معافی مانگنے پر چھوڑ دیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اتوارکو جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پردوران تلاشی امریکی سفارتکارکے بیگ سے پستول کی گولیاں برآمد ہوئیں۔ امریکی سفارتکار پروازپی کے 308کے ذریعے کراچی سے اسلام آباد جا رہا تھا۔