اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ آئی ایس پی کے سابق سربراہ نے جن تین سیاستدانوں کے نام لئے انہیں سیاست چھوڑ دینی چاہئے۔ آئی ایس آئی سے پیسے لینے والے سیاستدان انکوائری کا سامنا نہیں کرنا چاہتے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں جاوید ہاشمی نے مزید کہا کہ حکومت بھی اصغر خان کیس کی انکوائری نہیں کرانا چاہتی۔ حکومت نے خود اصغر خان کیس میں نظرثانی کی درخواست دائر کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے آئی ایس آئی سے پیسے نہیں لئے، اس حوالے سے ہر قسم کی انکوائری کیلئے تیار ہوں۔