القاعدہ کو مقبوضہ کشمیر میں پا¶ں جمانے کی اجازت نہیں دینگے: بھارتی فوج


سرینگر (آن لائن) بھارتی فوج نے کہا ہے کہ القاعدہ کو کشمیر میں اپنے پاﺅں جمانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور خبردار کیا ہے کہ عسکریت پسند موسم سرما کے دوران حملوں کی کوشش کر سکتے ہیں۔ یہ بات فوج کی15 کور کے جنرل کمانڈنگ آفیسر لیفٹیننٹ جنرل اوم پرکاش نے یہاں ایک تقریب کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ القاعدہ کو کشمیر میں اپنے ٹھکانے قائم کرنے اور وادی سے کارروائیاں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی وہ القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کے حالیہ بیان کا حوالہ دے رہے تھے جس میں انہوں نے کشمیر کا ذکر کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن