کراچی (خصوصی رپورٹ) فلسطینیوں کی مدد کے حوالے سے دفتر خارجہ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی ہدایات کا منتظر ہے۔ امت کے مطابق تاحال کسی قسم کے احکامات نہیں ملے۔ امریکی ناراضگی کے پیش نظر زیادہ گرم جوشی دکھانے سے گریز کیا جا رہا ہے۔ مصری حکومت چاہتی ہے پاکستان اقوام متحدہ کے غیر مستقل رکن کی حیثیت سے فلسطینیوں کا معاملہ اٹھائے۔ اس سلسلہ میں مصری صدر مرسی نے وزیراعظم کو فون کیا۔ اخوان المسلمون ذرائع کے مطابق پاکستانی سفارتی مدد چاہتے ہیں۔