افغانستان میں طالبان نے جاسوسی کے الزامات میں ایک شخص کو قتل کردیا


کابل (آن لائن) افغانستان میں طالبان نے جاسوسی کے الزامات میں ایک افغان شہری کو قتل کردیا، غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبہ غزنی کے مشرق میں مقامی حکام نے بتایا کہ طالبان نے دیاک ضلع میں جاسوسی کے الزامات پر ایک افغان شہری کو قتل کردیا ہے،ضلعی پولےس کے سربراہ فیض ظفر خان نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس کا نام محمد ابراہیم اور دیاک ضلع کا شہری تھا اور اسے لاگوت گا¶ں میں قتل کیا گیا ہے جبکہ مقامی افراد اور عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہ شخص طالبان اور افغان پولےس کی لڑائی میں مارا گیا ہے جبکہ مقامی حکام نے اس خبر کی تصدیق سے انکار کیا ہے اور کہا ہے کہ مذکورہ شخص کو طالبان نے قتل کیا۔

ای پیپر دی نیشن