جنرل کیانی کی مدت ملازمت میں توسیع کیخلاف درخواست کی سماعت 22نومبر کو ہو گی


اسلام آباد (آئی این پی) آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف دائر دارخوست کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈویژن بنچ 22نومبر کو کرے گا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری کردہ کاز لسٹ کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے (آج) پیر سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتہ کے دوران مقدمات کی سماعت کیلئے 5سنگل اور 2ڈویژن بنچ تشکیل دئیے ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس نورالحق این قریشی پر مشتمل ڈویژن بنچ 22نومبر جمعرات کو جنرل اشفاق پرویز کیانی کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف دائر انڑا کورٹ اپیل کی دارخواست کی سماعت کرے گا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...