لاہور(آئی اےن پی) پےپلزپارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ حکو مت عدلےہ کےخلاف کوئی سازش کر رہی ہے اور نہ ہی اےسا ہو سکتا ہے ‘ ملک مےں جمہو رےت اور عدلےہ کو کوئی خطرہ نہےں‘عام انتخابات پر مقررہ وقت پر مکمل طور پر شفاف ہونگے، کچھ لوگ اب بھی حکو مت اور عدلےہ کے در مےان محاذآرائی کروانا چاہتے ہےں لےکن پہلے کی طرح اب بھی ےہ لوگ ناکام ہو نگے ۔ اپنے اےک انٹر وےو مےں اعتزاز احسن نے کہا ملک مےں عدلےہ مکمل طور پر آزاد اور خودمختار ہے اور تمام فےصلے آزادی کے ساتھ کر رہی ہے۔ حکو مت عام انتخابات مےں آگے لےجانے کا کوئی پرو گرام نہےں رکھتی‘جن لوگوں کو آئندہ انتخابات مےں اپنی شکست نظر آرہی ہے وہ انتخابات سے پہلے ہی دھاندلی کی باتےں کر رہے ہےں انکو چاہےے وہ آئندہ انتخابات کی تےاری کر ےں عوام جسکو ووٹ دی دےگی پےپلزپارٹی عوامی مےنڈےٹ کا مکمل احترام کر ےگی۔ آئین کے تحت صدر زرداری پر پارٹی عہدہ رکھنے پر کوئی پابندی نہیں لیکن سمجھ نہیںآتی لیکن لگتا ہے کہ آنے والے دنوںمیں یہ معاملہ انتہائی اہمیت اختیارکر جائے گالاہور ہائیکورٹ میں صدر کے دو عہدوں کے خلاف جو فیصلہ آیا تو پھر اپیل پرسپریم کورٹ کا فیصلہ حتمی ہوگا۔