فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) فیصل آباد ریجن کی صنعتوںکےلئے گیس بندش کا دورانیہ بڑھا کر تین سے ساڑھے تین دن کر دیا گیا ہے اور اس سلسلہ میںسوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ نے گیس لوڈمینجمنٹ کا نیا شیڈول جاری کیا ہے جس کے مطابق آئندہ ہفتے کے لئے فیصل آباد کی صنعتوںکو آج سے صبح چھ بجے سے 22نومبر کی شام چھ بجے تک ساڑھے تین دن کے لئے گیس لوڈمینجمنٹ پروگرام میں شامل کیا گیا ہے۔