عرس بابا فریدؒ کی تقریبات جاری، بہشتی دروازہ کل کھولا جائے گا


پاکپتن (نامہ نگار) عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا فریدالدین مسعود گنج شکر ؒ کے سالانہ عرس مبارک کی تقریبات اپنے عروج کو پہنچنا شروع ہو گئی ہیں عقیدت مند ڈھول کی تھاپ پر دھمال ڈالتے ہوئے دربار بابا فرید ؒ پر چادریں چڑھا رہے ہیں، سب سے بڑی تقریب بہشتی دروازہ کل 20نومبر بروز منگل پانچ محرم الحرام کو کھولا جائے گا۔ دنیا بھر سے عقیدت مندوں کی آمد جاری ہے، بہشتی دروازہ سجادہ نشین دیوان مودود مسعود چشتی کھولیں گے۔ مشکوک افراد پر نظر رکھنے کے لئے کلوز سرکٹ خفیہ کیمرے نسب کئے گئے ہیں تاہم محکمہ اوقاف کی طرف سے ابھی تک زائرین کے لئے رہائش کا کوئی مناسب انتظام نہیں کیا گیا زائرین ننگے فرش پر موسم کی سختیاں جھیلنے پر مجبور ہو گئے ہیں اور نہ ہی لنگر کا کوئی معقول انتظام ہے حفاظت پاپوش ٹھیکے دار کے کارندے زائرین سے2 روپے فی جوتا لینے کی بجائے 10سے20 روپے وصول کر رہے ہیں اوقاف کی طرف سے کار پارکنگ کا بھی کوئی بندوبست نہیں کیا گیا۔ زا ئر ین نے ارباب اختیار سے نو ٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...