آئندہ 8 سے 10 ہفتے ملکی سیاست میں اہم ترین ہیں: شیخ رشید


لاہور(آئی اےن پی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آئندہ 8سے 10ہفتے ملکی سیاست میں اہم ترین ہےں ‘ ملک میں الیکشن یا سلیکشن کا فیصلہ ہوگا۔ اپنے اےک ٹی وی انٹر وےو مےں شیخ رشید نے کہا کہ فوج کے خلاف باتیں کرنےوالے یاد رکھیں،این آر او فوج کی وجہ سے ہوا تھا،عام فوجیوں کی نظر میں جنرل کیانی کے دور میں فوج کا امیج تباہ ہوا کیونکہ انہیں لگ رہا ہے فوج پیپلز پارٹی کے ہاتھوں میں کھیل رہی ہے ۔ اگر جنرل کیا نی سابق صدر مشرف کے سر سے ہاتھ نہ اٹھا تے تو آج پاکستان کی سیاست مختلف ہو تی ،جمہوریت کی مضبوطی میں جنرل کیانی کا بہت اہم کردار ہے ،بے نظیر بھٹو نے این آر او کے مذاکرات میں جنرل کیانی کی شمولیت کا مطالبہ کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ تمام اہم اداروں کے سربراہ اپنا امیج کھو بیٹھے ہیں،ٹرائیکا میں میڈیا اور عدلیہ بھی شامل ہو گئی ہے۔فوج ٹیک اوور کی پوزیشن میں نہیں رہی۔انہوں نے کہا کہ ملک کا سارا بوجھ چیف جسٹس نے اٹھا رکھا ہے ۔صدر زرداری کا یوسف رضا گیلانی کو منانا قیامت کی نشانی ہے ۔جن لوگوں کی اولادوں نے لوٹ مار کی ہے وہی اب چیخ رہے ہیں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کسی ڈراﺅنے خواب میں بھی زرداری کوصدر اور راجہ پرویز اشرف کو وزیر اعظم نہیں دیکھا تھا،ساری دنیا کو پاکستان کی فکر ہے کہ یہ ایٹمی قوت ہے ،اس ملک کا کیا بنے گا۔موجودہ وزیر اعظم نے 22ارب روپے کا صوابدیدی فنڈ تین ماہ میں استعمال کر لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آنےو الا الیکشن نوجوانوں کا الیکشن ہے۔عمران خان کو اب سیاست سے باہر نہیں کیا جاسکتا

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...