”21دسمبر کو دنیا ختم ہو جائیگی“ توہم پرستوں نے فرانسیسی گاﺅں غلاظت سے بھر دیا


کراچی (خصوصی رپورٹ) ہزاروں توہم پرستوں نے فرانسیسی گاﺅں ”بو گاراش“ غلاظت سے بھر دیا۔ امت کے مطابق سخت سردی میں نیم برہنہ گھوم رہے ہیں۔ توہم پرستوں کا اعتقاد ہے 21دسمبر کو دنیا ختم ہو جائیگی تو گاﺅں کی پہاڑی پر پہنچنے والا محفوظ رہے گا۔ مقامی انتظامیہ نے کرفیو لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یاد رہے اس گاﺅں میں لوگوں کی آمد جاری ہے۔
ریاض : سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ کی کمر کا کامیاب آپریشن
ریاض (نوائے وقت نیوز) خادم الحرمین شریفین شاہ عبداللہ بن عبد العزیز کا سعودی دارالحکومت ریاض میں کمر کا کامیاب آپریشن کیا گیا ہے۔ شاہی فرمان کے مطابق سعودی فرمان روا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کمر کے درد کے باعث دار الحکومت ریاض کے کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی میں زیر علاج تھے، جہاں ہفتے کو ان کی سرجری کی گئی۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق 88 سالہ سعودی فرمانروا کو بالائی پشت میں ریڑھ کی ہڈی کا مہرا ہلنے کے علاج کی غرض سے آپریشن کی خاطر عبدالعزیز میڈیکل سٹی برائے نیشنل گارڈ میں داخل کیا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن