لاہور(آئی اےن پی) قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان سمیع اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی نیت ہی ٹھیک نہیں لگتی، اگر 2010ءمیں کھلاڑی تبدیل کرلئے جاتے تو آج ایک اچھی ٹیم ہوتی ‘ سلیکشن کمیٹی ختم کرنے سے بھی ہاکی کونقصان پہنچے گا۔ اپنے اےک انٹر وےو مےں ان کا کہنا تھا کہ جوٹیم گزشتہ چارسال میں کچھ نہ کرسکی وہ اب کیا کرلے گی؟چیمپئنزٹرافی میں ٹیم ساتویں یا آٹھویں نمبر پر رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی نیت ہی ٹھیک نہیں لگتی اگر دو ہزار دس میں کھلاڑی تبدیل کرلئے جاتے تو آج ایک اچھی ٹیم بن سکتی تھی‘ ٹیم کی جیت اورہار کی ذمہ داری فیڈریشن نہیں لے گی توکون لے گا؟۔ سمیع اللہ کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی ختم کرنے سے ہاکی کونقصان پہنچے گا۔
چیمپئنز ٹرافی میں قومی ٹیم ساتویں آٹھویں نمبر پر رہیگی: سمیع اللہ
Nov 19, 2012