لاہور (خبر نگار) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا نے کہا ہے کہ شرجییل میمن شرانگیز گفتگو کر کے کراچی کے حالات پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں، وہ بابر اعوان کا حشر یاد رکھیں۔ شرجیل میمن کراچی کے حالات پر کیوں خاموش ہیں، پورا ملک کراچی کے حالات پر پریشان ہے، پیپلزپارٹی کے کئی رہنما بھی کراچی کے حالات پر تشویش کا اظہار کرچکے ہیں، وفاقی کابینہ بھی کراچی میں جاری بدامنی پر پریشان ہے لیکن شرجیل میمن جیسے ابن الوقت کی زبان آصف علی زرداری کو جی حضور کہتے نہیں تھکتی ، وہ مسلم لیگ ن کے قائدین پر تنقید کر کے زرداری کو خوش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔