شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) علی انسٹےٹےوٹ آف اےجوکےشن کی جانب سے گورنمنٹ گرلز اےلیمنٹری سکول کرلکے منارہ مےں سانجھا وےہڑاکا انعقاد کیا گےا جس کا مقصد سکولوں مےں کمےونٹی کی شراکت کی حوصلہ افزائی کرنا ہے علی انسٹےٹےوٹ آف اےجوکےشن نے اپنی گزشتہ رواےات کو بر قرار رکھتے ہوئے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران سمےت مختلف سےاسی و سماجی شخصےات نے شرکت کی جن مےں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر مسز ثمےنہ سےف نےازی، غےاث صابر، رانا نصراللہ، مسز سعدےہ امداد، مسز ےاسمین، مسز آسیہ، محمد اعظم اور جنرل سیکرٹری المصطفیٰ فاﺅنڈیشن رانا ماجد سلہری سمیت سکولوں کے ہےڈ ٹےچرز و ٹیچرز نے سکول کونسل کے ممبران، طلباءو طالبات اور ان کے والدےن سمےت شرکت کی، اس موقع پر بچوں نے تعلےم کی ضرورت و اہمےت کے حوالے سے رنگا رنگ ٹےبلوز، ملی نغمے اور خاکے پےش کئے