شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) پاکستان عوامی تحریک کے ضلعی رہنماﺅں عبدالحمید مصطفوی، ظفر اقبال سلہریا اور شیخ خورشید احمد نے کہا کہ 23 دسمبر کا دن ملکی تاریخ میں نیا باب رقم کرے گا، ڈاکٹر طاہرالقادری ملکی عوام کی تقدیر سے کھیلنے والوں کے خلاف تاریخی جدوجہد کا اعلان کریں گے، موجودہ کرپٹ سیاسی نظام کے تحت 100 سال تک بھی تبدیلی نہیں ہوسکتی اور نہ ہی کوئی باکردار اور شریف شہری الیکشن جیت سکتا ہے، عوام مہنگائی اور بیروزگاری سے تنگ آچکے ہیں، عوام کی نظریں اب حقیقی انقلاب کی طرف لگ چکی ہیں، طاہرالقادری کی قیادت میں اس ملک میں آکر ہی رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو اب ریاست یا سیاست میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، وقت کا تقاضا ہے کہ سیاست کی بجائے ریاست کو ترجیح دی جائے اور اس کرپٹ نظام کے خلاف اعلان بغاوت بلند کیا جائے، اسی میں ملک و قوم کی بقاءہے۔