شیخوپورہ: بے سہارا خواتین‘ یتیم بچوں کیلئے مختص زکوٰة فنڈز میں کرپشن کا انکشاف

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) شیخوپورہ میں محکمہ زکوٰة کی طرف سے متعدد اپاہج افراد کے علاوہ بیوہ اور بے سہارا خواتین اور یتیم بچوں کو جاری کی جانے والی بھاری رقوم خوردبرد کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے جس میں ملوث محکمہ مال کے پٹواری اور دیگر افراد کے خلاف چیف سیکرٹری پنجاب نے انکوائری کی ہدایت جاری کردی ہے یہ ہدایت نارنگ منڈی کے رہائشی ایک معذور شخص ابرار حسین کی تحریری درخواست پر جاری کی گئی ہے ابرار حسین جو گذشتہ 12برس سے معذور ہے کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ محکمہ مال کا پٹواری امدادی رقم ہر ماہ محکمہ زکوٰة سے وصول کر کے بیوہ عورتیں اور نہ ہی معذور افراد اور یتیم بچوں کو پہنچاتا رہا ہے یہ سلسلہ کئی سالوں سے جاری تھا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...