تحریک انصاف کی منزل اسلام آباد نہیں، نفاذ اسلام ہے: ثناءاللہ جٹ

جنڈیالہ شیرخان(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلقہ پی پی 169 چودھری ثناءاللہ جٹ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی منزل اسلام آباد نہیں بلکہ نفاذ اسلام ہے اور ہم انقلا ب کی امید امریکی پٹھو بن کر نہیں بلکہ محمد عربی ﷺ کے غلام بن کر برپا کرسکتے ہیں، عوام کے ٹیکسوں کا پیسے خریدے گئے لیپ ٹاپ پر سیاست چمکانے والوں کے چہروں سے کرپشن کا نقاب سپریم کورٹ نے اتار دیا ہے ،سستی روٹی اور تندروں پر کرپشن کرنے والے ایک سال میں ملک کو کرپشن فری نہیں بلکہ اس کو کرپشن کی دلدل میں دھکیلنے کا عہد کررہے ہیں، زرداری کی سپورٹ کرکے پنجاب حکومت بچانے والے کس منہ سے عوامی عدالت میں پیش ہوں گے، عوام دھوکہ دہی ،کرپشن آلود سیاست سے عاجز آچکے ہیں، یہی وجہ ہے کہ تحریک انصاف عوام میں دن بدن مقبولیت کی منازل طے کررہی ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہاکہ ہمارا ایمان ہے کہ اگر پاک وطن کی خودمختاری ہے تو ہم سب ہیں پھر ترقی ،خوشحالی کی راہیں کھلیں گی، پاکستان عالمی دنیا کی نظر میں کوئی دہشت گرد نہیں بلکہ پرامن کے طور پر جانا جائے گا مگر حکمرانوں نے ڈالروں کی لالچ میں پاکستان کی خودمختاری کو گروی رکھا ہوا ہے، امریکہ ڈرون حملے کرکے پاکستان کے معصوم شہریوں کا ناحق خون بہار ہا ہے جو ہمارے لئے لمحہ فکریہ سے کم نہیں۔ انہوںنے کہاکہ اس وقت پاکستانیت کی بات کرنے والا واحد لیڈر عمران خان ہے، عوام کو چاہئے کہ مفاہمتی سیاست کی آڑ میں کرپشن ،دھوکہ دہی کی سیاست کرنے والوں کو مستر دکرکے محب وطن ،عوا م دوست لیڈر کا ساتھ دیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...