مرکز صحت صفدر آباد کے میڈیکل آفیسر کا ٹرانسفر

صفدر آباد (نامہ نگار) پنجاب حکومت نے مرکز صحت صفدر آباد کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عباس علی زاہد کو ٹرانسفر کرکے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ننکانہ صاحب مقرر کر دیا ہے جنہوں نے چارج سنبھال کر اپنے فرائض انجام دینا شروع کر دیئے ہیں، تاہم ابھی تک محکمہ صحت نے مرکز صحت صفدر آباد میں کسی میڈیکل آفیسر کو تعینات نہیں کیا، جس کی وجہ سے موجودہ صورتحال میں مرکز صحت صفدر آباد کسی ڈاکٹر کے بغیر چل رہا ہے، عوام کو علاج معالجہ میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن