شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) مسلم لیگ ن سٹی کے جنرل سیکرٹری ملک شہزاد ڈوگر نے کہا ہے کہ ن لیگ نواز شریف کے ویژن کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں نوجوان قیادت عوامی مسائل کو احسن طریقہ سے حاصل کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عمران عرف کا کا بلوچ کی رہائش گاہ پر یونین کونسل کی 65 کے عہدے داروں اور جاوید لطیف یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقعہ پر میاں اعجاز احمد، ملک شاہد ہیرا، رائے عادل، زبیر، طاہر ندیم، ٹیٹو ورک، گل ریز اشتیاق، میاں محمود احمد، حافظ مدثر اور چوہدری صفدر بھی موجود تھے۔ ملک شہزاد ڈوگر نے کہا کہ فرزند شیخوپورہ میاں جاوید لطیف نے ترقیاتی کاموں میں نوجوانوں کو شامل کر کے نوجوانوں پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے نوجوان اس پر پورا اتریں گے اور وہ ملکی سیاست میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے نوجوانوں کو سیاست میں لا کر پاکستان حاصل کیا تھا اب نواز شریف نوجوانوں کے ذریعے پاکستان کو بچانے کیلئے آگے لا رہے ہیں۔