ڈی پی او کا عاشورہ کے روٹس کا دورہ

شےخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) ڈی پی او شیخوپورہ رانا عبدالجبار نے ڈی سی او شیخوپورہ کے ہمراہ سٹی ایرےا میں عاشورہ کے تمام روٹس کا دورہ کےا۔ دورہ کرتے وقت امن کمیٹی شیخوپورہ اور تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ بھی موجود تھے جنہوں نے سکےورٹی انتظامات کے بارے میں اپنی اپنی تجاویز پیش کیں تاکہ محرم الحرام کے موقع پر امن و امان کی صورت حال کو بہتر بناےا جا سکے۔ اس موقع پر تمام ممبران امن کمیٹی نے ےقین دہانی کرائی کہ وہ روٹس کی خلاف ورزی نہیں کریں گے اور امن و امان کی صورت حال کو بہتر بنانے کی ہر ممکن کوشش اور مدد کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن