آج اسرائیل کے تازہ حملوں میں حماس پولیس کا ہیڈکوارٹرتباہ جبکہ مزید تین فلسطینی شہری بھی شہید ہوگئے ہیں۔ گزشتہ روزجانی نقصان کے اعتبارسے غزہ پراسرائیلی فوجی کارروائیوں کا بدترین دن رہا جہاں کم ازکم چھبیس افراد اسرائیلی بمباری کانشانہ بنے جن میں ایک ہی خاندان کے گیارہ افراد بھی شامل تھے۔ فلسطینی طبی حکام کے مطابق اتوارکوحملوں میں شہید ہونے والے افراد میں چودہ بچے اورخواتین بھی شامل تھی، جبکہ زخمی افراد کی تعداد آٹھ سو سے تجاوز کر گئی ہے،ادھر اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے غزہ میں فریقین سے فوری جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جنگ بندی کی کوششوں کا حصہ بننے کے لیے قاہرہ جا رہے ہیں۔ جبکہ عرب لیگ کے سربراہ اور وزرائے خارجہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کل غزہ کا دورہ کریں گے۔