سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کے دوران کئے گئے فیصلوں کوآئینی تحفظ دینے کا بل آج قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

قومی اسمبلی اورسینٹ کے اجلاس دوروزکے وقفے کے بعدآج شام دوبارہ شروع ہورہے ہیں۔  قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکرڈاکٹرفہمیدہ مرزاکی زیرصدارت ہوگاجس کے ایجنڈے میں دی ویلیڈیشن بل دو ہزار بارہ بھی شامل ہے۔ بل کے ذریعے چھبیس اپریل سے انیس جون تک سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کے عرصے کے دوران کئے گئے تمام فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔ بل وفاقی وزیرقانون فاروق ایچ نائیک پیش کریں گے۔ حکومت آج احتساب بل دوہزاربارہ بھی پیش کرے گی، ایوان میں بل پیش ہونے پرمسلم لیگ نون نہ صرف ترامیم پیش کرے گی بلکہ بل کا راستہ روکنے کے لیے شدید ہنگامہ آرائی کا بھی خدشہ ہے۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے مسلم لیگی ارکان کی چھٹیاں منسوخ کرکے انہیں ہر قیمت پر اجلاس میں حاضرہونےکی ہدایت کی ہے،اجلاس میں وزیرداخلہ رحمان ملک کی طرف سے ملک میں امن و امان کی صورتحال پر پیش کردہ تحریک پربحث ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن