کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ پرنامعلوم افراد کی فائرنگ سے کلینرجاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق کوئٹہ سے کراچی جانے والی مقامی کمپنی کی کوچ جونہی اڈے سے نکل کر سریا ب روڈ بی بی نانی کے مقام پر پہنچی تو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ڈرائیور اور دیگر مسافر تو معجزانہ طور پر محفوظ رہے، تاہم کلینر شمس اللہ شدید زخمی ہوگیا ۔اس کو ہسپتال پہنچایا جا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ تین ملزمان نے کی جو واقعہ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن