ڈیموں میں پانی کی سطح میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، تربیلا ڈیم میں پانی کا لیول انتہائی سطح سے ترپن فٹ سے کم ہوگیا۔

فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن کےمطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ساڑھے پندرہ سو فٹ جبکہ پانی کا لیول ترپن فٹ سے زائد کمی کےساتھ چودہ سو چھیانوےاعشاریہ چھ صفر فٹ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ڈیم میں پانی کی آمد اضافےکےساتھ ستائیس ہزاردو سو جبکہ اخراج چھپن ہزار کیوسک ہے۔ منگلا ڈیم میں پانی کی انتہائی سطح بارہ سوبیالیس فٹ ہے جبکہ پانی کا لیول گیارہ سو پچھہتر اعشاریہ ایک پانچ فٹ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ڈیم میں پانی کی آمدآٹھ ہزارپانچ سو اسی جبکہ اخراج تیس ہزارکیوسک ہے۔

ای پیپر دی نیشن