سقراط دنیا کا شہرہ آفاق فلسفی ہے جوکہ ہر ملک‘ قوم اور مذہب میں غیر متنازعہ ہے۔ اس پر اس کی موت سے لیکر آج تک کسی نے کسی حوالے سے تنقید نہیں کی بلکہ اس کے علمی‘ عملی اور سچائی کے فلسفے کو ہمیشہ خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ملک اشفاق کی کتاب ’’سقراط‘‘ حیات‘ فلسفہ اور نظریات‘‘ یونانی کلاسیکل فلسفے کے حوالے سے مستند حوالہ جات پر مشتمل ہے۔کتاب میں سقراط کی ابتدائی زندگی‘ سقراط کے عہد کے یونان کا پس منظر‘ سقراط پر مقدمہ‘ سقراط کا جیل سے فرار ہونے سے انکار اور فلسفہ سقراط پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی ہے۔سقراط کے فلسفے کا انداز عملی و افادی ہے۔ نیکی‘ صداقت اور علم کی طاقت کو استعمال کرکے ہمیشہ کیلئے امر ہوا جا سکتا ہے اور یہی مقصود سقراط کے فلسفے اور فکر کا ہے۔ سقراط کی جانب حسب ذیل کتابیں منسوب کی جاتی ہیں۔ فلسفہ اور سنت کے درمیان موازنہ بھائیوں کے نام ایک مکتوب کتاب معاتبتہ النفس‘مقالتہ فی السیاست…سقراط کا یقین تھا کہ سچائی ابدی ہے اس کو کوئی زوال نہیں۔ ہم سب کو سچائی اور نیکی کی حفاظت کرنا چاہئے تاکہ ہماری روحیں پاک صاف رہیں۔ اس کتاب کو رانا عبدالرحمن نے بک ہوم‘ بک سٹریٹ 46 مزنگ روڈ لاہور سے شائع کیا ہے۔ 120 صفحات پر مشتمل کتاب کی قیمت 240 روپے رکھی گئی ہے۔(تبصرہ: تنویر ظہور)
سقراط ۔ حیات‘ فلسفہ اور نظریات
Nov 19, 2013