لاہور (خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ جنرل (ر) پرویز مشرف کے غیر آئینی اقدامات کے خلاف 1999 ءسے کاروائی کا آغاز ہونا چاہئے ،پر ویز مشرف اور ان کے جن ساتھیوں نے آئین سے انحراف کیا اورجہاں جہاں بھی آئین کی خلاف ورزی ہوئی ہے ان سب کے خلاف کاروائی ہونی چاہئے ۔