14ویں رگبی لیگ ورلڈکپ کا فائنل مرحلہ 23 نومبر سے شروع ہو گا

Nov 19, 2013

لندن (اے پی پی) چودہواں رگبی لیگ ورلڈ کپ سیمی فائنل مرحلے میں داخل ہوگیا۔ میگا ایونٹ کے دونوں سیمی فائنلز 23 نومبر کو کھیلے جائینگے۔ پہلا سیمی فائنل میچ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان دی بگ ہٹ ویمبلے سٹیڈیم، لندن میں کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ آسٹریلیا اور فیجی کی ٹیموں کے درمیان اسی مقام پر کھیلا جائیگا۔  نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹائٹل کے دفاع کر رہی ہے۔  30 نومبر تک جاری رہنے والا میگا ایونٹ اختتامی مراحل میں داخل ہوگیا ہے۔ جس میں دنیائے رگبی کی 14 بہترین ٹیموں نے عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے شرکت کی جن میں میزبان انگلینڈ اور ویلز سمیت، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، ساموا، فجی، فرانس، پاپوا نیو گنی، آئرلینڈ، سکاٹ لینڈ، ٹونگا، آئس لینڈز، اٹلی اور امریکہ کی ٹیمیں شامل تھیں ۔ 

مزیدخبریں