انٹرنیشنل ٹی 20 سیریز، سری لنکا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آج آمنے سامنے ہونگی

Nov 19, 2013

پالے کیلی(اے پی پی)سری لنکا اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج منگل کو پالے کیلی کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم ان دنوں سری لنکا میں موجود ہے جہاں پر وہ میزبان ٹیم کے خلاف سیریز کھیلنے میں مصروف ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی تین ایک روزہ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر رہی تھی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان  سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔ سری لنکا اورنیوزی لینڈ کے درمیان 2006ء سے اب تک مجموعی طور پر 11 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جا چکے ہیں۔ جن میں سے پانچ میچوں میں کیوی ٹیم فتح یاب رہی اور اسے ٹی ٹونٹی میچوں میں آئی لینڈرز پر نفسیاتی برتری حاصل ہے، سری لنکا کے ہاتھ صرف چار کامیابیاں آسکیں، ایک میچ ٹائی اور ایک بے نتیجہ ختم ہوا۔ 

مزیدخبریں