قومی ویمن فٹ بال چیمپئن شپ کا کوارٹرفائنل مرحلہ 29 نومبر سے شروع ہو گا

اسلام آباد (اے پی پی)  ینگ رائزنگ سٹار کلب راولپنڈی کے صدر حاجی غیاث الدین بلوچ نے کہا کہ ینگ رائزنگ سٹار کلب قومی ویمن فٹ بال چیمپئن شپ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ کوارٹر فائنل مرحلہ 29 نومبر سے لاہور میں شروع ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ینگ رائزنگ کلب نے قومی چیمپئن شپ  کے پہلے مرحلے میں شاندار کارکردگی حاصل کرکے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ انہوں نے کہا کہ ینگ رائزنگ کلب نے قومی ویمن فٹ بال چیمپئن شپ میں لگا تار تین بار 2010 ء سے 2012ء تک کامیابی حاصل کرکے اپنے ٹائٹل کی ہیٹ مکمل کی۔

ای پیپر دی نیشن