فرقہ وارانہ منافرت سے ہمیشہ مسلمانوں کو نقصان پہنچتا ہے: خواجہ حسان

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر خواجہ احمد حسان نے کہا ہے کہ پاکستان جن مشکلات میں گرفتار ہے‘ ان کا تقاضا ہے کہ باہمی اتحاد‘ یگانگت اور بھائی چارے کی فضا قائم رکھی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 90 شاہراہ قائداعظم پر ایک اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس سے میاں حمزہ شہباز کے کوآرڈینیٹر اور ایڈیشنل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) سید توصیف شاہ نے بھی خطاب کیا۔ خواجہ احمد حسان نے مزید کہا کہ فرقہ وارانہ منافرت سے ہمیشہ مسلمانوں کو نقصان پہنچا ہے لہٰذا ضرورت ہے کہ باہمی اتحاد کی فضا کو فروغ دیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن